کراچی میں سرکاری افسر کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سرکاری افسر کی گاڑی فیڈرل بی ایریا سے چوری ہو گئی، مقدمہ درج
کراچی میں سرکاری افسر کی گاڑی فیڈرل بی ایریا سے چوری ہو گئی، مقدمہ درج

کراچی میں نئے سال کے دوران گاڑی چوری کی پہلی واردات ہوئی، سرکاری افسر کی گاڑی فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے جوہر آباد تھانے کی حدود سے سرکاری افسر یوسف شیخ کی گاڑی چوری کی جس کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

سال 2021ء کے دوران یہ فیڈرل بی ایریا، بلاک 15 سے پہلی بار چرائی گئی گاڑی ہوگی ، ملزمان سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کے آفیسر کے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کر گئے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ جوہر آباد تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔ سرکاری آفیسر یوسف شیخ کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے میرے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کی واردات ہوئی۔

ایس ایچ او جوہر آباد، سب انسپکٹر سید رضوان حسین گاڑی چوری سے کئی گھنٹوں بعد بھی لاعلم رہے، پولیس افسران نے گاڑی چوری کے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لیے بری خبر

Related Posts