سبزیوں کی زیادہ مقدار کھانے سے دل کی بیماری سے نہیں بچا جاسکتا۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوشت چھوڑ کر سبزیاں کھانے سے دل کی بیماری سے نہیں بچا جاسکتا۔ماہرین
گوشت چھوڑ کر سبزیاں کھانے سے دل کی بیماری سے نہیں بچا جاسکتا۔ماہرین

اکیسویں صدی میں دیگر شعبہ جات کی طرح میڈیکل سائنس میں بھی تیزی آئی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متعدد نظریات غلط ثابت ہوئے جن کی جگہ نئے نظریات نے لے لی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت چھوڑ کرزیادہ سبزیاں کھانے سے دل کی بیماری سے نہیں بچا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق متوازن غذا برقرار رکھنے اور مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے سبزیوں کا کافی مقدار میں استعمال ضروری ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھرپور غذا دل کی بیماری کے خدشات کم کرسکتی ہے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول ضروری ہے۔ماہرین

محققین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے استعمال سے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنا پہلی نظر میں ہی قابلِ فہم نظر آتا ہے کیونکہ سبزیوں میں وٹامنز اور ایسی دیگر غذائی خصوصیات موجود ہیں جو امراضِ لب سے بچا سکتی ہیں تاہم ایسا نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک سبزیوں کے مجموعی اثر کے گزشتہ مطالعات کے شواہد کے مقابلے میں موجودہ تحقیق متضاد نتائج پیش کرتی ہے۔ فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جریدے میں کہا گیا کہ سبزیوں کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریاں کم نہیں ہوتیں۔

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق امراضِ قلب سے مرنے کا خطرہ ان لوگوں میں تقریباً 15 فیصد 15 فیصد کم ہوتا ہے جو زیادہ سبزیاں استعمال کرتے ہیں تاہم جب ممکنہ سماجی، اقتصادی اور ادویات سے متعلق پیچیدہ عوامل مدنظر رکھے گئے تو یہ اثر بہت کم ہوگیا۔

نئی تحقیق کے سربراہ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر کیو فینگ کا کہنا ہے کہ نئے مطالعے میں امراض قلب کی موجودگی پر سبزیوں کے استعمال کے حفاظتی اثرات کے ثبوت نہیں مل سکے جبکہ اس موضوع پر مستقبل میں مزید تحقیق کی ضرورت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ 

Related Posts