پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا مہم چلائے جانے کا الزام عائد کیا جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو ہم پر بھی نظرِ کرم فرمانی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ وینا ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائمز نے میرا کیس درج کر لیا ہے اور ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔
پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ میرے پیسے کے بل بوتے پر چلائی گئی سوشل میڈیا مہم، کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات پر کیس درج کرنے پر میں سائبر کرائمز ونگ کی شکرگزار ہوں۔
ڈی جی ایف۔ آئ۔ اے سائبر کرائم نے کیس رجسٹر کر لیا ھے اور ایکشن لے رھی ھے میرے خلاف چلائ گئ پیڈ سوشل میڈیا کیمپئن' کردارکشی 'بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات پر…!
شکریہ سائبر کرائم ایف۔آئ۔اے https://t.co/Vj8Abzdvbg pic.twitter.com/h8e23fBiw8— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 19, 2020
دوسری جانب وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے بھی کمال کرتے ہیں۔ محترمہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والی، دھمکیاں دینے والی اور بد زبان ہیں۔
اسد خٹک نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے میری ماں بہنوں کو جان سے مارنے اور میرے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے اغواء کرنے والی ہیں جن کے ساتھ آپ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم پر بھی کچھ نظرِ کرم فرمائیں۔
https://twitter.com/asadbashirr/status/1330409601263693832
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے الزام لگایا کہ اداکارہ نے میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 5 روز قبل اسد خٹک نے کہا کہ میری سابقہ بیوی زاہدہ بی بی عرف وینا ملک میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: وینا ملک نے میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی۔اسد خٹک