عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، فیصل واوڈا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے وزرات ملنے کے ڈیڑھ سال بعد ملاقات ہوئی۔ کہا عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان نے کہا تھا۔ دیگر وزرا کی بھی ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے دن گنے جاچکے ہیں، عقل مندی ہےکہ استعفیٰ دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائے گی، میں نے چیئرمین سینیٹ کو الوداعی کھانے کی آفر کردی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو کہا تھا عہدے آنے جانے والی چیزہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کو190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا، شہزاد اکبر نے کہا لفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر نے ہمارے سوال اٹھانے پر برا مانا تھا۔

Related Posts