عظمیٰ کاردار کوتحریک انصاف سے نکالنے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Uzma Kardar expelled from PTI over violation of discipline

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نظم و ضبط کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کی رکن عظمیٰ کاردار ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نظم و ضبط و احتساب نے ایک تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہاروجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی پارٹی کی مرکزی رکنیت ایک ماہ کے لئے معطل کردی گئی تھی اور ان کو ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کے شوہر کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی اور اسے 27 جون کو رکھا گیا تھا۔ تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور عظمیٰ کاردارکا موقف سننے کے بعد نظم و ضبط و احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کو قصور وار قرار دیا۔

اس کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے ان کا رویہ مناسب نہیں تھا اور وہ اس منصب کی مستحق نہیں تھیں لہٰذا عظمیٰ کاردار کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: علیم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے غریب خاندان کی زمین ہتھیالی

کمیٹی کا کہنا ہے عظمیٰ  کاردار کسی بھی پارلیمانی عہدے کی اہل نہیں ہیں تاہم ان کواختیار دیا گیا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کو ایپلٹ کمیٹی کے سامنے 7 دن کے اندر چیلنج کرسکتی ہیں۔

Related Posts