لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پاک فوج سے بغض میں تمام حدوں کو پار کردیا۔ بھارتی فوجیوں کو شہید کا درجہ دے ڈالا۔
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پلواما واقعے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو شہید کا درجہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پلواما واقعے میں 40 بھارتی فوجی شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیر نے اپنے حصے میں ڈال دیا۔
معروف تجزیہ کار اعجاز اعوان نے اس پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے اس طرح کی باتیں کررہے ہیں کل یہ کہہ دیں گے کہ زبان پھسل گئی تھی۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
https://twitter.com/KarwaLadu/status/1323287823013859330