ازبک صدر جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ازبک صدر جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
ازبک صدر جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہاہے کہ ازبکستان کے صدر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر 3 سے 4 مارچ تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

بیان کے مطابق ازبک صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری اور میڈیا کے اہلکار شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق، 2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر میرضیوف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ ازبک صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کی تاریخی یادگاری کے طور پر منایا جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے جن میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ متعدد دو طرفہ معاہدوں /ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم ازبکستان کے صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا اسٹیک آؤٹ ہو گا۔

وزیر اعظم ازبک صدر کے لیے ایک سرکاری ضیافت بھی دیں گے جو صدر عارف علوی سے الگ ملاقات کریں گے۔

دونوں فریقین سیاسی اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ جس کا مقصد ہوگا تیز رفتار تجارت، ٹرانزٹ، اور اقتصادی تعلقات؛ رابطے میں اضافہ اور تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا۔

مزیدپڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے،شیخ رشید

پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ملانے والا ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ بات چیت کا ایک اہم نقطہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں کی بھی ایک ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔

Related Posts