یوٹیلیٹی اسٹورزپرروزہ مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 2 سے100روپے تک کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour, sugar rates increase in Faisalabad
increased the prices of many daily use items

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کوپیکیج دینے کے دعوئوں کے بعدبھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔

مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے100 روپے تک اضافہ کردیاگیا۔ایک طرف تویوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان عوام کو ریلف دینے کے دعوے کررہاہے تودوسری طرف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا،دالیں،چاول،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکے نوٹی فکیشن کے مطابق درجہ دوم اور درجہ سوئم کے گھی،کوکنگ آئل کی قیمت میں2سے62روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ دیسی گھی100روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں: اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت کیا جانے والا ڈبے کا دودھ 12روپے اضافے کے بعد 143روپے فی لیٹر ہوگیا ہے،مختلف برانڈ کے مصالحہ جات اور کھانے پینے کی اشیاء، ٹوتھ پیسٹ، صابن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی2 سے30 روپے کا اضافہ کردیا  گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز میں گھی 14روپے ، کوکنگ آئل 24، دال چنا 25، دال مسور 27 ،چاول 25روپے فی کلو مہنگے کردیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا، چینی مرچ اور مصالہ جات دو ماہ سے غائب ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے کہاکہ ریلیف پیکیج سے قبل تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے، اب حکومت چند روپے ریلیف پیکیج کے نام پرکم کرکے عوام پراحسان کرے گی۔

حکومت یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء کی فراہمی مارکیٹ سے کم قیمتوں پریقینی بنائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلف مل سکے۔

صارفین نے کہاکہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑھائی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو واپس پرانی سطح پرلائے اور پھرریلیف پیکیج فراہم کرے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔

Related Posts