راج کندرا کی زندگی پر مبنی فلم ’یو ٹی 69‘ کا ٹریلر لانچ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

بھارتی بزنس مین اور اداکار راج کندرا اپنی جیل کی زندگی پر مبنی فلم ’یو ٹی 69‘ کے ٹریلر لانچ پر جذباتی ہوگئے۔

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور فحش مواد تیار کرنے کے الزام گرفتار ہونے والے راج کندرا نے بطور اداکار نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ممئی میں فلم ’یو ٹی 69‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر راج کندرا جذباتی ہوگئے اور کہا کہ مجھے ٹرول کریں لیکن میری فیملی کو نشانہ نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا کہ آپ نے کوئی گناہ بھی نہیں کیا اور پھر آپ ایسی صورتحال کا شکار بن جائیں۔

راج کندرا کا کہنا تھا کہ مجھے کہیں جو بھی کہنا ہے، میری بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد کی طرف مت جائیں، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔

فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتاری کے بعد راج کندرا نے جیل تجربات پر مبنی فلم بنائی ہے، جس کےذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

فلم کی کہانی گرفتاری کے بعد اُن کی فیملی کو نشانہ بنانے اور جیل ٹرائل پر مبنی ہے، راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی۔