عثمان خالد بٹ شادی کے سوال پر برہم، مداحوں کو دلچسپ جواب دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman Khalid Butt
(Image: Sidysys)

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے اور کالا ڈوریا سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار عثمان خالد بٹ شادی کے سوال پر برہم ہوگئے، تاہم اداکار نے مداحوں کو دلچسپ جواب سے نواز دیا ہے۔

حال ہی میں عثمان خالد بٹ نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ میزبان نے شوبز انڈسٹری، ذاتی زندگی اور دیگر اہم سوالات پوچھے جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کی شادی کیوں نہیں ہوجاتی؟

اس کا جواب دیتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں شادی کیلئے کوشش ہی نہیں کرتا، اس لیے میری شادی نہیں ہورہی اور میں اس لیے بھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتا کیونکہ معاشرہ مجھ سے شادی کرنے کیلئے سوال کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PG Bazaar (@pgbazaar)

اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں ایک نان کنفورمسٹ ہوں یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جیتا ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کیلئے شادی نہیں کروں گا۔ انٹرنیٹ پر ان لوگوں سے تنگ ہوں جو شادی کے منصوبے پوچھتے ہیں۔

عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو میری شادی پر سوالات کرنے کی بجائے اپنی زندگی پر توجہ دینا ہوگی۔ عوام کو میرے گھر کی فکر کیوں پڑ گئی ہے؟یاد رہے کہ عثمان خالد بٹ ڈرامہ سیریل درِ شہوار، گویا اور دیارِ دل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Related Posts