راولپنڈی کے 13سالہ رہائشی عثمان غنی تا حال لاپتہ، گمشدگی کی وجوہات سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کا رہائشی 13 سالہ عثمان غنی3دن سے لاپتہ، ماں پر غشی کے دورے
راولپنڈی کا رہائشی 13 سالہ عثمان غنی3دن سے لاپتہ، ماں پر غشی کے دورے

راولپنڈی:شالے ویلی کا رہائشی 13سالہ عثمان غنی 19 اکتوبر سے لاپتہ ہے،عثمان غنی 19 اکتوبر کو اس کے والد نے کینٹ کے علاقے محفوظ روڈ میں واقع ایف جی پبلک سکول چھوڑا اور وہ اپنے آفس سے چلے گئے،اس کے بعد سے عثمان کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔

عثمان غنی کے تایا محمد عارف جاوید نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان غنی کو جب 19 اکتوبر کو اسکول سے چھٹی ہوئی تو وہ اسکول سے نکلا اور تا حال گھر نہ پہنچ سکا،ہم نے عثمان غنی کو ریلوے اسٹیشن ہوائی اڈے بسوں کے اڈوں پر ہاسپیٹل اور پناہ گاہوں میں ڈھونڈا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

پھر ہم نے تھانہ کینٹ راولپنڈی میں عثمان غنی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی،پولیس کے ساتھ ہم نے ہر جگہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی لیکن ابھی تک کی کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

اسکول کے ساتھی سے عثمان غنی کی دوستی تھی لیکن شہباز احمد عثمان غنی کو تنگ کرتا تھا تو عثمان غنی نے اس کو بلاک کر دیا تھا، جس دن عثمان غنی لا پتہ ہوا تو اس دن شہباز احمد کے بڑے بھائی کا میسج عثمان غنی کے والد کے موبائل پر آیا تو پولیس نے شہباز احمد کو شامل تفتیش کیا لیکن انکوائری کے بعد معلوم ہوا کہ شہباز احمد کا عثمان غنی کی گمشدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

عثمان غنی کے والدین،بہن بھائی کرب میں مبتلا ہیں، اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،ڈی آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بیٹے کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے، ہم لوگ نہ سو سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں،بس اپنے بیٹے کے لئے انتہائی پریشان ہیں۔

Related Posts