کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار کاروباروں کو 8ارب سے زائد رقم دی گئی۔عثمان ڈار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار افراد کو 8ارب سے زائد رقم دی گئی۔عثمان ڈار
کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار افراد کو 8ارب سے زائد رقم دی گئی۔عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار کاروباروں کو 8 ارب روپے سے زائد رقم دی جاچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کی سرپرستی میں خاص طور پر کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام قرضہ اسکیم سے اب تک 10 ہزار کاروباروں کو ساڑھے 8 ارب روپے دئیے گئے جن میں 10 لاکھ روپے سے کاروبار شروع کرنے والی خواجہ سراء سونیا ناز بھی شامل ہیں۔ 

https://twitter.com/UdarOfficial/status/1391246366148530178

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد 50لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی۔

گزشتہ برس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرضے دیئے جارہے ہیں۔ حکومت پروگرام کے لئے ہر ممکن فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی حد ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی

Related Posts