لندن روانگی قانونی پیچیدگیوں کی نذر، شہباز شریف کا عید پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif warned Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی کی لندن روانگی قانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو گئی، شہباز شریف نے عید الفطر پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا عید پاکستان میں ہی گزارنے کا امکان ہے۔قبل ازیں   وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک روانگی سے روک دیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے صدر عید کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف نے لندن میں اپنے معالجین کو روانگی میں تاخیر کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کردیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق فل بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سرکاری عہدیدار کیلئے 100 فیصد بدعنوانی سے پاک ہونا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Related Posts