پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے فضائی سفر کے دوران ہوائی جہاز پر چیختے چلاتے بچوں کو ساتھ لانے والے والدین سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ جب تک کوئی شخص خود ماں یا باپ نہ بن جائے، اسے پتہ ہی نیں چلتا کہ لوگ فلائٹس پر بچوں کو ساتھ کیوں لاتے ہیں؟ ایک ہم ہیں جو یہ حقیقت نہیں سمجھتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
Until one becomes a parent, one does not realise why people bring children on flights..
I am one, one is I.
I do not understand.— Ushna Shah (@ushnashah) September 20, 2021
اداکارہ اُشنا شاہ کے ٹوئٹر پیغام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جو لوگ فلائٹس میں بچوں کو ساتھ نہ لائیں، وہ کیا کریں؟ کیا وہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ دیا کریں؟ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے بچپن میں فلائٹس پر سفر کیسے کیا؟
مداحوں نے اشنا شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچپن کے سفر کے متعلق اپنے والدین سے پوچھیں، یا پھر یہ ہوسکتا ہے کہ بچپن میں آپ نے کبھی سفر ہی نہ کیا ہو۔ اگر آپ کے والدین آپ کو ساتھ لے جاتے تھے تو وہ اس کے متعلق آپ کو بہتر سمجھا سکتے ہیں۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک اور دن اور ایک اور بے بنیاد بیان جو اشنا شاہ نے دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ایسا کریں کہ ٹرولنگ کیلئے اپنی فوج بنا لیں اور بڑھ چڑھ کر سوشل میڈیا صارفین کو تنگ کریں یا پھر چاقو کو چبا کر کھا جائیں۔
Another day another insignificant troll without a sense of humour.. or life… or importance. Nvm just gave you some by replying. Relish in it. Tell your fellow trolls. Make an army. Troll some more. Eat a knife.
— Ushna Shah (@ushnashah) September 21, 2021
حالیہ دنوں میں اُشنا شاہ کو اسلام آباد میں دیکھا گیا ہے جو عمران عباس اور یاسر جیسوانی کے ہمراہ فضائی سفر کے دوران طیارے میں تھیں جس کے دوران اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو مداحوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی اور بلال عباس، دوبارہ کی کہانی پر قیاس آرائیاں