ہمیں کسی سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں، اُشنا شاہ کا کینیڈین وی لاگر کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں کسی سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں، اُشنا شاہ کا کینیڈین وی لاگر کو جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ہنزہ کی موجودہ صورتحال کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کینیڈین وی لاگر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وی لاگر روزی گیبرئیلا نے کچھ ہی روز قبل فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے ہنزہ کے دورے سے متعلق کچھ تصاویر اپ لوڈ کرکے عوام کے مسائل پر گفتگو کی۔

کینیڈین وی لاگر روزی نے مقامی سیاحوں کو ہنزہ کی ثقافت کو منشیات، بے حیائی اور کوڑے کرکٹ سے آلودہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کینیڈین وی لاگر کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے کسی سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں ہے۔

وی لاگر روزی کو کھری کھری سناتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں کہ ہم پاکستانی بے جا تنقید پسند نہیں کرتے۔ آپ سفید فام نجات دہندہ ہیں اور ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وی لاگر کا کہنا تھا کہ مقامی سیاحوں نے مجھے اتنا پریشان کیا کہ میرا نروس بریک ڈاؤن ہوتے ہوتے بچا۔اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کو چاہئے کہ یو ٹیوب  کیلئے ویزے دینا بند کردے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک گھر میں مرغیوں کو ہر وقت پنجرے میں بند رکھنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جرم کیے بغیر انتہائی خراب جیل میں زندگی گزارنے سے بہتر جلد موت ہوگی۔

جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ پر مرغیوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مرغیوں کا مالک دن رات انہیں پنجرے میں بند رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: مرغیوں کو قید میں دیکھ کر اداکارہ اشنا شاہ کادل ٹوٹ گیا

Related Posts