کابل پر ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا نے معاوضے کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل پر ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا نے معاوضے کی پیشکش کردی
کابل پر ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا نے معاوضے کی پیشکش کردی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، امریکا نے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 2 ماہ قبل امریکا نے داعش کے جنگجو قرار دے کر 10 افغان شہریوں کی ڈرون حملے میں جان لے لی۔ بعد ازاں امریکی فوج نے تسلیم کیا کہ حملہ غلطی سے کیا گیا جس میں 10 شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کی رونقیں بحال، مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کےلیے تعداد کی حد ختم

افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجدمیں دھماکہ، 35افراد جاں بحق

امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) نے بیان جاری کیا ہے کہ جو لوگ حملے میں ہلاک ہوئے، امریکا ان کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دینے کیلئے تیار ہے۔ اگر وہ لوگ امریکا آنا چاہیں تو انہیں امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی اور منتقل کیا جائے گا۔ 

جو بائیڈن حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع اور محکمۂ خارجہ اس معاملے پر باہم اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے کابل پر ڈرون حملے میں امریکی فوج کے دعوے کے برعکس کسی دہشت گرد کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ڈرون حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے جس پر امریکی حکومت نے اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت کی۔ حملہ 29 اگست کوکیا گیا جس کے بعد امریکی حکومت کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ انہوں نے کابل ائیرپورٹ خود حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔ 

 

Related Posts