امریکا کی چائنہ ٹیلی کام کو امریکی مارکیٹ میں کام سے روکنے کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US threatens to block China Telecom from American market

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : امریکا نے قانونی اور سلامتی کے خطرات کی وجہ سے بیجنگ کے زیر کنٹرول چائنہ ٹیلی کام کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی دھمکی دیدی ہے۔

امریکی حکومت کے دفاع ، ریاست اور ہوم لینڈ سیکورٹی کی ایک سفارش میں پر فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کو بین الاقوامی ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والے چینی کمپنی کے ذیلی ادارہ چائنہ ٹیلی کام کے لئے تمام اختیارات منسوخ اور ختم کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامی اداروں نے چائنہ ٹیلی کام سے قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر اور خام تیل سستا ہوگیا، بیرونی قرضوں میں 130 ارب روپے کی کمی

چائنہ ٹیلی کام پرمنظوری سے امریکا  میں  سیکڑوں ملین فون اور انٹرنیٹ صارفین امریکا کے ساتھ رابطے سے محروم ہوسکتے ہیںکیونکہ یہ کمپنی چین کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون آپریٹر کمپنی ہے۔

محکمہ انصاف ، محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندوں  سمیت انتظامی اداروں نے کہا ہے کہ چائنہ ٹیلی کام چینی حکومت کے زیر اثر اور کنٹرول میں ہے۔

Related Posts