روسی صدر کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔جوبائیڈن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی صدر کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔جوبائیڈن
روسی صدر کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو  حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی جبکہ یوکرین کے عوام حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ روس نے بلا اشتعال حملہ کیا اور حملہ روکنے کیلئے سفارتی کوششیں ناکام بنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی اڈے پر حملے میں 70 یوکرینی فوجی ہلاک، روس کی عالمی تنہائی میں اضافہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹو جواب نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کا مقابلہ کرنے کیلئے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا۔ ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ یوکرین کے عوام بڑے حوصلے کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر کو میدانِ جنگ میں وقتی طور پر فائدہ ہوسکتا ہے۔ طویل عرصے میں روس کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔میری سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر قابو پانے پر رہی۔ کورونا کے باعث معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپنے ملک کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کی معیشت درست راستے پر ہے۔ لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کرسکتا۔ چیزوں کی قیمتوں میں کمی کریں گے، تنخواہوں میں نہیں۔ 

Related Posts