الزامات میں صداقت نہیں، پاکستان کیساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں، ہم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے پاک امریکا تعلقات پر بیان جاری کردیا گیا۔ ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ جمہوری اور خوشحال پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا 100 میزائلز سے حملہ، کئی یوکرینی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ الزامات میں صداقت نہیں۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا اور بے بنیاد اطلاعات کو پاک امریکا تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پر امن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کے متعلق ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔ سابق وزیر اعظم کے دورۂ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ایک صحافی نے ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ویدانت پٹیل سے سوال پوچھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اب وہ امریکا کو حکومت کے اختتام کا ذمہ دار نہیں سمجھتے، جواباً ویدانت پٹیل نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ الزامات میں قطعی طور پر صداقت نہیں۔

 

Related Posts