پاکستان ابھی بھی افغانستان میں امن عمل کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ابھی بھی افغانستان میں امن عمل کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف
پاکستان ابھی بھی افغانستان میں امن عمل کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ مختلف شعبوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان پرامن سیٹلمنٹ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ امریکی ناظم الامور نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کا بھی عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں انسانی المیہ کا خدشہ، اقوام متحدہ کی ہمسایہ ممالک کو سرحدیں کھلی رکھنے کی درخواست

Related Posts