واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا ہے، امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے واقعے کو حادثہ قرار دیا تھا، مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بھارت میں یورینیم چوری کے واقعے سے بھی لاعلمی کا اظہار کردیا۔
دفتر خارجہ نے بھارتی میزائل کے پاکستان میں داخلے پر سوالات اٹھا دئیے