معروف امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا
معروف امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

امریکا کے معروف گلوکار ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ امریکی ریپر ٹیک آف کا اصل نام کرشنک کھری بال تھا جو کہ امریکا کے معروف ہپ ہاپ موسیقی گروپ میگوس کا حصہ تھا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کو سر اور گردن پرگولیاں لگیں، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیک آف امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اپنے انکل اور بینڈ کے رکن کے ساتھ باؤلنگ ایلے میں موجود تھے جہاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ میگوس کا شمار امریکا کے مقبول ہپ ہاپ موسیقی گروپوں میں ہوتا ہے، میگوس نے امریکی نوجوانوں میں ریپ میوزک کے نئے طریقے متعارف کروائے جنہیں کافی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔

Related Posts