جوبائیڈن اور قطری امیر کی ملاقات، قطر کو اتحادی ملک نامزد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن اور قطری امیر کی ملاقات، قطر کو اتحادی ملک نامزد کرنے کا فیصلہ
جوبائیڈن اور قطری امیر کی ملاقات، قطر کو اتحادی ملک نامزد کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران امریکا نے قطر کو اتحادی ملک نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن اور قطری امیر کی ملاقات سیر حاصل اور نتیجہ خیز رہی۔ امریکی صدر نے شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کے دوران وعدہ کیا کہ امریکا جلد ہی قطر کو ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت، برطانوی وزیر اعظم کی دوبارہ معذرت

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم خطے میں قطر کو ایک اہم دوست کی خصوصی حیثیت دیں گے۔ اوول آفس میں ملاقات کے دوران جوبائیڈن نے قطر سے متعلق فیصلے پر امریکی کانگریس کو مطلع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

غیر نیٹو اتحادی ملک کی حیثیت سے قطر امریکا کے قریبی دوست ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جن کے امریکی فوج کے ساتھ اسٹرٹیجک ورکنگ تعلقات ہیں۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ قطر ہمارا اچھا دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار ملک ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں کانگریس کو مطلع کرنے والا ہوں کہ ہمارے تعلقات کی اہمیت ظاہر کرنے کیلئے قطر کو اتحادی ملک نامزد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا۔ دونوں سربراہانِ مملکت کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

واضح رہے کہ قطر مائع قدرتی گیس سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس کا کردار یوکرین میں ممکنہ جنگ کے خدشات کے پیش نظر امریکا اور روس دونوں کیلئے اہم ہے۔ روس گیس کی ترسیل میں خلل ڈال دے تو قطر یورپ کی سپلائی کا رخ موڑ سکتا ہے۔ 

Related Posts