واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی سفارت کاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ؟ بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے؟۔
خط میں ان کاکہناتھا کہ 5 اگست کے بعد امریکہ نے کتنی مرتبہ سرکاری طور پر امریکی سفارت کاروں کے کشمیر کے دورہ کی درخواست کی، وہ کیا وجوہات ہیں کہ بھارتی حکومت نے امریکی سفارت کاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی۔
امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ امریکا نے بھارت سے کتنی بار سفارت کار بھجوانے کی درخواست کی، بھارت امریکی سفارت کاروں کو کشمیر جانے کیوں نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو کشمیر پر محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس کمیونٹی بریفنگ دے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کی ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت