مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکی ارکان پارلیمنٹ کااظہارتشویش

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکی ارکان پارلیمنٹ کااظہارتشویش
مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کےخلاف دنیابھرمیں آوازیں اٹھناشروع ہوگئیں،امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کاکہنا ہے کہ امریکی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جلدمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراجلاس کرےگی۔

مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کےخلاف دنیابھرمیں آوازیں اٹھناشروع ہوگئیں،امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین  کاکہنا ہے کہ امریکی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جلدمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسماعت کرےگی۔

 امریکی رکن کانگریس نےپاکستانی نژادامریکی ڈاکٹر آصف محمود کی کیلی فورنیا میں رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پران کاکہناتھا کہ کمیٹی کشمیرکےحوالے سےسماعت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےبعدکرےگی۔

ان کاکہناتھا کہ  سماعت کشمیر میں انسانی حقوق پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے لیکن سماعت کے وقت تک حالات بہتر نہ ہوئے تو صورتحال بدترین ہوسکتی ہے۔

بریڈشرمین نےتشویش کااظہارکرتےہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کے سبب کشمیری اپنے عزیزوں سے رابطہ اور مریضوں کاعلاج نہیں کر سکتے جب کہ وہاں تو اپوزیشن تک کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

امریکی رکن کانگریس کاکہناتھاکہ امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، بھارت شہریوں کےہرممکن تحفظ کےلیےاقدامات کرے۔

اس حوالےسےبریڈشرمین نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےٹوئٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کےاجلاس کی تصدیق کی ۔

علاوہ ازیں امریکی سینیٹرباب کیسی کاکہناتھا کہ  جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے نے پاک بھارت کشیدگی بڑھا دی ہے،  انہوں نےکہا کہ وہ جموں کشمیر کےعوام کے حق خود ارادیت، انسانی حقوق، جمہوریت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے بھی وادی میں لاک ڈاؤن پر اظہارتشویش کرتےہوئے بھارت کی جانب سےجموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سخت مذمت کی۔

Related Posts