500بااثرمسلم شخصیات میں عمران خان،مفتی تقی عثمانی اورمولاناطارق جمیل شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیاکے500بااثرترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ،وزیراعظم عمران خان سمیت کئی معروف پاکستانی شخصیات شامل

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سےجاری کی گئی دنیا کے500با اثرترین مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستان سےوزیراعظم عمران خان29ویں مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی چھٹے اورمعروف مبلغ مولاناطارق جمیل 40ویں نمبرپرہیں۔

دیگر پاکستانیوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف، جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹرطاہر القادری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، جاوید غامدی، بلقیس ایدھی، منیبہ مزاری، شرمین عبید چنائی، ملالہ یوسفزئی، مولانا الیاس عطاری اورعابدہ پروین شامل ہیں۔

 ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان  بااثر مسلم شخصیات میں سرفہرست ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فہرست میں 13 ویں نمبر پر جبکہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔