قوم میں اتحاد نہ ہوتوایٹم بم بھی حفاظت نہیں کرتے، سراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ  بھارت نے پاکستان کےخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں،دشمن کوجواب دینےکےلیے قومی یکجہتی اور اتحاد ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہیں۔

کوئٹہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کاکہناتھا کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملے کے عزائم رکھتا ہے، قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ حکومت نے قومی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا نہیں کیا۔

سراج الحق کاکہناتھا کہ ہم  کل کوئٹہ مارچ کے ذریعے بھارت کو جواب دیں گے، عوام کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے کوئٹہ مارچ کو کامیاب بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا مسائل کاحل نہیں ہمیں مل کر بیٹھنا اور مسائل کو حل کرنا ہو گا،جب بات کشمیر کی ہو تو ساری سیاست ایک طرف رہ جاتی ہے۔

مظفر آباد جلسے سے متعلق سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو ساری سیاسی قیادت ایک صف میں نظر آتی مگر افسوس کہ وزیراعظم نے ابھی تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکی ارکان پارلیمنٹ کااظہارتشویش

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے خطاب کے موقع پربھی قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح نظر آنا اور کشمیریوں کو واضح پیغام جانا چاہیے تھا مگر حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نےکوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے ملک کے معاشی حالات ابتری کا شکار ہیں، آئی ایم ایف اور ولڈ بینک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے، حکومت ضد چھوڑ کر ملک کی معیشت کو بہتر کرے۔

امیر جماعت اسلامی نےمزیدکہناتھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئےحکومت تمام جماعتوں سےمشاورت کرےاور وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ کو 20 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیں تو کراچی کے سارے تاجر اپنے سرمائے سمیت کوئٹہ آ جائیں گے۔