جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا، امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کے سوال پر کہا کہ کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا تاہم پاکستان کی عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، امریکا اور پاکستان میں بے شمار معاملات پر رابطے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی مدد کیلئے شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم سیکیورٹی شراکت دار بھی ہے، دونوں ممالک بہت سے ایشوز پر مل کر کام کرتے ہیں، جمہوریت، انسانی حقوق، آزادی اظہاراور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔

امریکا نے خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات اپنی جگہ پر قائم ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوئی صفر جمع کی پالیسی نہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریت سربراہی کانفرنس 29 سے 30 مارچ تک جاری رہی۔