نیو یارک: پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کو امریکا نے سفارتی ذمے داریوں کی اجازت دے دی،امریکا کیلئے پاکستان کے نئے سفیر سردار مسعود خان کا اگریما جاری کردیا گیا،پاکستان کی جانب سے انہیں گزشتہ سال نومبر میں امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔
بھارت نے آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان کو امریکی سفیر نامزد کرنے پر پروپیگنڈا بھی کیا تھا،تاہم پاکستان نے مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا تھا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں کا استعمال کرکے توہین آمیز دعوے اور بے بنیاد الزامات لگاتا ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے چین امریکا تنازع حل کرانے کی پیش کردی