امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 1لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا
امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 1لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 1 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکا کی فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ خاص طور پر بلوچستان میں سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث شہری کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ پاک آرمی اور فضائیہ سمیت دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

صوبہ بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث امدادی کام بھی جاری ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

آج سے 4روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران بھی امریکی سفیر نے سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

Related Posts