اسلام آباد : امریکی سفیر پال جونز نے پاکستانی عوام کے لئے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں پاکستان کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مزید 6 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستانی عوام کے نام عید کی مبارک بادکے پیغام میں کہی۔
امریکی سفیر پال جونز کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تربیت کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں مدد کیلئے نئی شراکت داری کے تحت پاکستان کو 6 ملین ڈالر دیگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 ہزار440 ، اموات 1133 ہوگئیں