امریکی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔

ڈونلڈ بلوم نے علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کےمابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Related Posts