اداکارہ نے کہا کہ ایسی ہی سوچ ڈراما انڈسٹری میں موجود ہے، وہاں بھی خواتین سے متعلق ایسا ہی کچھ سوچا جاتا ہے۔
عروہ حسین نے انٹرویو کے دوران اپنی عمر بھی بتائی اور کہا کہ وہ محض 17 برس کی عمر میں شوبز میں آئی تھیں اور اس وقت انہیں بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا مگر اب وہ 31 برس کی ہوچکی ہیں اور اپنی غلطیوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ وہاں زیادہ متحرک تھیں مگر جب وہ ذہنی طور پختہ ہوئیں تو انہوں نے وہاں مصروفیت کم کردی اور اب وہ وہاں ہر بات یا چیز شیئر نہیں کرتی، کیوں کہ ہر بات شیئر کرنے والی نہیں ہوتی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔