اروشی روتیلا خود کو فٹ رکھنے کے لئے مہنگے ترین پانی کا استعمال کرنے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اروشی روتیلا خود کو فٹ رکھنے کے لئے مہنگے ترین پانی کا استعمال کرنے لگیں
اروشی روتیلا خود کو فٹ رکھنے کے لئے مہنگے ترین پانی کا استعمال کرنے لگیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کیلئے جِم اور اچھی غذاؤں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کیلئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھی مختلف ادویات استعمال کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے۔آج جب اروشی روتیلا دہلی سے ممبئی پہنچیں تو ائیرپورٹ پر وہ پانی کی کالی بوتل ہاتھ میں لئے ہوئے نظر آئیں تھیں۔

اروشی روتیلا کے ہاتھ میں موجود اس بوتل کو میڈیا میں خبروں کے طور پر کافی جگہ بھی ملی تھی۔اس حوالے سے سامنے آنیوالی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔

اروشی روتیلا اپنی فٹنس کے لئے جو پانی استعمال کرتی ہیں اس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس پانی کے استعمال سے فٹنس پر کافی اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے ساحل سمندر پر بنی اپنی بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

Related Posts