اقوامِ متحدہ کا دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم پر کام کیلئے ملالہ یوسف زئی سے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کا دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم پر کام کیلئے ملالہ یوسف زئی سے اظہارِ تشکر
اقوامِ متحدہ کا دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم پر کام کیلئے ملالہ یوسف زئی سے اظہارِ تشکر

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم پر کام کیلئے پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی 24ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں ملالہ یوسف زئی کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ کے جوش و جذبے اور کام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو امن کی سفارتکاری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تحت ملالہ یوسفزئی سب سے کمسن امن کی سفیر ہیں جو عالمی ادارے کیلئے کام کررہی ہیں۔ خواتین کی تعلیم پر کام کیلئے ہم ان کے ممنون ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات نے ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے ووگ کے سرورق پر شائع ہونے پر ملالہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

گزشتہ ماہ یہ خبر منظرِ عام پر آئی کہ خواتین کی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے کے جولائی 2021ء کے ایڈیشن کے سرورق پر شائع کی جائے گی جس کی تصدیق ملالہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے کے سرورق پر شائع ہوگی

Related Posts