ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے کے سرورق پر شائع، ماہرہ کا خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ یوسفزئی کی تصویر ووگ کے سرورق پر شائع، ماہرہ خان کا خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے ووگ کے سرورق پر شائع ہونے پر ملالہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی کی تصویر برطانوی جریدے کے جولائی 2021ء کے ایڈیشن کے سرورق پر شائع کی جائے گی جس کی تصدیق ملالہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے ووگ کے سرورق پر اپنی تصویر شائع ہونے کی بے حد خوشی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کے دل میں بصیرت اور زندگی کے حقیقی مقصد سے کتنی طاقت پیدا ہوجاتی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر لڑکی جو ووگ کے سرورق کو دیکھے گی، یہ جان سکے گی کہ وہ بھی دُنیا کو تبدیل کر دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ملالہ یوسفزئی کو عالمی سطح پر کامیابی کیلئے مبارکباد پیش کی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ملالہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ہمیشہ اسی طرح چمکتی دمکتی رہیں۔ 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ووگ کے سرورق پر سرخ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصویر برطانیہ فیشن فوٹو گرافر نک نائٹ نے اپنے کیمرے میں قید کی۔ عالمی فیشن میگزین ووگ کا کہنا تھا کہ ملالہ جولائی 2021ء کے شمارے کا سرورق بنیں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے اپنے انداز میں ملالہ یوسفزئی کی اس کامیابی کو سراہا اور فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغامات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں مستیاں، ندا اور یاسر نواز کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

Related Posts