متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز دبئی میں پاکستان بز نس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ جن کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
یواے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پرجمعے کو دستخط ہوں گے۔
دنیا کی معمر ترین107 سالہ پارسی خاتون انتقال کر گئیں
چیئرمین پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجونےبزنس کونسل کی تقریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیف الدین نے کہا کہ دبئی فری زونز کے طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے جس سے برآمدات کا ہدف 3 سال میں پانچ ارب ڈالر ہے۔ فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔
تقریب میں نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔