بیروت: شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں البوکمال شہر میں کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بمباری کس نے کی ہے؟۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبزرویٹری نے بتایا کہ نامعلوم طیاروں نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقے البوکمال شہر کے وسط میں ایران نواز ملیشیا کے 47 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
آبزرویٹری نے متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ البوکمال میں حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔البوکمال شہر شامی عراق کی سرحد کے قریب انتہائی مشرق میں واقع ہے جب کہ دیر الزور میں مختلف شامی گروپوں کا کنٹرول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک، 6 شدید زخمی ہوگئے