مصنوعی ذہانت کو سمجھنے کی ضرورت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کل کے جدید دور میں مصنوعی ذہانت کی گونج ہر طرف سنائی دے رہی ہے، یہ ہمیں dot.com bubbleکے زمانے کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح کاروباری اور سرمایہ دار افراد لاکھوں ڈالر اس میں استعمال کررہے تھے کہ یہ سب کچھ ”آن لائن“ تھا، ایک نئی تخلیق تھی، جبکہ دیکھا جائے تو ہمارے پاس ایمیزون اور گوگل کی طرز پر بہت ہی چیزیں بھی موجود تھیں۔

اسی اثناء میں dot.com bubble کو ایک تکلیف دہ مرحلے کا سامنا بھی کرنا پڑا، کہ جب مارکیٹ گرنے کے نتیجے میں لوگوں کے لگے ہوئے لاکھوں اور اربوں روپے ضائع ہوگئے اور انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، واضح رہے کہ نئی جہد اس وقت تخلیق ہوتی ہے جب کسی تصور یا کو مصنوعی طور پر ہائپ لگایا جاتا ہے، 90 کی دہائی کے دوران لوگ صرف ایک کمپنی کی بنیاد پر لاکھوں کی سرمایہ کاری کرنے پر راضی تھے۔ جسے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل تھی، مگر ہمیں کسی بڑے بحران کا سامنا کرنے کے پہلے محتاط بھی رہنا چاہئے۔

مصنوعی ذہانت یا AI ایک ایسا تصور ہے جو 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنا رہا، تاہم ریڈار میں جو زیادہ اہم پہلو سمجھنے کی ضرورت ہے وہ ہے ٹول کا عملی اطلاق۔ وہاں بہت سی ہائپ ہے جو ”AI” کے گرد گھومتی ہے لیکن دیکھا جائے تو ہمارے ہاس آج کل ٹیکنالوجی کے اصل استعمال پر توجہ دینے کا فقدان ہے۔

اگر ہمیں مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہے تو ہمیں اس کی بنیادی باتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ہماری زندگی میں ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر کہاں لاگو ہوتا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے کے طلباء کو مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (MI) کے تصورات سے خود کو باور کرانے اور اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ مشاہدہ کرنا ہے کہ یہ ان کی زندگیوں پر کس طرح اثر انداز ہورہا ہے اور آئندہ کی مصنوعات اور خدمات کی تعمیر کے لئے وہ کس طرح AI سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ہمیں مصنوعی ذہانت رکھنے والے طلباء اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو تلاش کرنا چاہئے۔ اور یہ کوشش کرنی چاہئے کہ مصنوعی ذہانت آہستہ آہستہ یا تیزی سے کیسے ہوتی ہے؟، مصنوعی ذہانت دنیا میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ اے آئی طبی جگہ، انجینئرنگ، ریاضی، اور تعلیم پر بھی اثر انداز ہورہا ہے، اس کے باعث تبدیلیاں بھی رونما ہورہی ہیں۔

مثال کے طور پر طبی تناظر میں دیکھیں توایکس رے امیج کو اسکین کرتا ہے۔ یہ ایکس رے ڈاکٹروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے، اور ان کا معائنہ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا جاتا ہے، اب، ایک AI ٹیکنالوجی سیکنڈ میں یہ کام کرسکتی ہے اور یہ وہی کام ہے جو متعدد ڈاکٹروں کو گھنٹوں میں کرنا پڑتا تھا۔

اگر ہم جدید پیش رفت کے ساتھ رہتے ہوئے زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کم سے کم اے آئی کی بنیادی باتوں کو سیکھنا چاہئے اور یہ سمجھنا چاہئے کہ اسے ہماری اپنی پیشہ ورانہ جگہ پر کیسے لاگو کیا جارہا ہے اور ہم اس میں کس طرح حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کا بنیادی موضوع پیٹرن کی پہچان ہے: اس کا مطلب ہے اعداد و شمار کے پیچیدہ سلسلوں میں پیٹرن کو پہچاننا۔ ایک بار جب نمونوں کی شناخت ہوجائے تو، بہت درست پیش گوئیاں کی جاسکتی ہیں۔

اس کے استعمال سے کاروبار بہتر اور لاکھوں ڈالر کمانے میں بچت یا مدد مل سکتی ہے۔ افنیتی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی ہے، جو امریکہ میں واقع ہے، جس کے پاکستان میں دفاتر موجود ہیں، جو کمپنیوں کو اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کررہی ہے۔ بعض معاملات میں لاکھوں اور بلکہ اربوں میں آمدنی ہوسکتی ہے، اس کا انحصار کمپنی کی بنیاد پر بھی ہوگا، مصنوعی ذہانت مستقبل ہے اور آنے والے کارپوریٹ قائدین وہی ہوں گے جو ٹیکنالوجی کو سمجھتے ہوں گے اور اپنی صلاحیتوں سے اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

Related Posts