انڈر انوائسنگ ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی
حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی مسائل پر توجہ دینا ہوگی جبکہ انڈر انوائسنگ ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر کم از کم برآمدی قیمت (Minimum Export Price) کا نفاذ عمل میں لائے تاکہ انڈر انوائسنگ روکی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

بینکوں کے پاس ڈالر ختم، سینکڑوں درآمدی کنٹینر پھنس گئے

بیان میں سابق معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق جسے کرب ریٹ کہا جاتا ہے، 38 روپے تک جا پہنچا ہے۔ ملکی معیشت کی تاریخ میں اتنا بلند کرب ریٹ آج تک نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈر انوائسنگ کے باعث کرب ریٹ میں اضافہ ہوا، انڈر انوائسنگ معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔ حکومت فوری طور پر کم از کم برآمدی قیمت کا نفاذ کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی بینکوں نے روس سے گندم درآمد کرنے کیلئے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے سے انکار کردیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کے باعث ایل سی کھولنے سے امریکا جرمانہ عائد کردے گا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت روس سے گندم منگوانے کیلئے متبادل آپشنز پر کام کر رہی ہے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصان کے باعث پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

 

Related Posts