کرکٹ میچ کے دوران غیر مہذب اشارے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاشبہ کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، اور خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے کروڑوں لوگ کرکٹ میچ کھیلنے یا دیکھنے کے شوقین ہیں۔ کرکٹ کے کھلاڑی دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کے لئے رول ماڈل بھی ہیں،لہٰذا وہ اپنے رول ماڈل کے ہر عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں اس تناظر میں ایک کھلاڑی محض ایک کھلاڑی نہیں ہوتا بلکہ ایک متاثر کن، رہنما اور رائے ساز بھی ہوتا ہے۔

اس لیے قومی یا بین الاقوامی کھلاڑی بننے سے پہلے درج بالا حقائق سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے، لیکن ہم نے شارجہ میں پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران جو کچھ دیکھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب بھی،نہ خود کھلاڑی اور نہ ہی ان کے کرکٹ بورڈز کی انتظامیہ اس معاملے کی اہمیت اور حساسیت سے آگاہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات کھلاڑی انتہائی غیر مہذب انداز میں پیش آتے ہیں۔

دراصل،ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور مختلف قومی کرکٹ بورڈز کی توجہ کرکٹ میچوں کے دوران کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کھلاڑیوں کے قابل اعتراض اور شرمناک اشاروں کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ بہت سے گیند باز جب وکٹ لیتے ہیں، خاص طور پر جب کسی بلے باز کو آؤٹ کرتے ہیں،اپنے ہاتھ کو ایک خاص طریقے سے اوپر نیچے کر کے قابل اعتراض اشارے کر کے انتہائی شرمناک طریقے سے اس فتح کا جشن مناتے ہیں، عام زندگی میں اگر کوئی کسی کے سامنے اس قسم کی غیر اخلاقی حرکت کرے تو کوئی برداشت نہیں کرے گا۔

لیکن کرکٹ کی دنیا میں، یہ معمول بن چکا ہے، کیا کرکٹ واقعی مہذب دنیا کا کھیل ہے؟ اگر ہاں تو کرکٹ کو ان تمام غیر اخلاقی اشاروں سے پاک ہونا چاہیے۔ یہ اشارے نہ صرف غیر مہذب اور غیر اخلاقی بلکہ انتہائی اشتعال انگیز ہوتے ہیں، جو کھلاڑیوں کے درمیان سخت الفاظ کے تبادلے اور پھر تماشائیوں کے درمیان لڑائی کا باعث بنتے ہیں، جیسا کہ ہم نے چند روز قبل شارجہ میں دیکھا۔

لہٰذا اس صورتحال میں آئی سی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس معاملے پر سخت قوانین بنا کر کرکٹ کو اس قسم کی شرمناک حرکتوں سے پاک کرے۔ کرکٹ بورڈز کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی کی ضرورت ہے اور کھلاڑیوں کو یہ چیز سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے ہتک آمیز اشاروں کا سہارا نہ لیں۔بلکہ مہذب انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

Related Posts