بد ترین سیلاب، مستقبل میں پاکستان کو مزید تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب سے کھربوں کا نقصان، سڑکیں اور پل تباہ، 1ہزار 638افراد جاں بحق
ملک بھر میں سیلاب سے کھربوں کا نقصان، سڑکیں اور پل تباہ، 1ہزار 638افراد جاں بحق

جنیوا: انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں برس بد ترین سیلاب کا سامنا کیا، مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مزید تباہی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے مستقبل قریب میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی جانب سے واضح یاد دہانی قرار دیا۔ موسم اور ماحولیات پر اقوامِ متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ ممالک تباہ کن سیلاب کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 کویت میں نایاب قسم کی ژالہ باری سے دنیا دنگ رہ گئی

سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون کی بارشوں نے تبا ہی مچا دی۔ شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اگست میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔ ملک کاایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ بڑا خطرہ ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ عالمی برادری کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 9 جنوری کو جنیوا میں کلائمٹ ریزیلینٹ پاکستان کے عنوان سے عالمی کانفرنس بھی ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین میں دبے ایندھن کا استعمال کم کیا جائے جبکہ ترقی یافتہ ممالک انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں جس کے نتیجے میں خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی یا سردی پیدا ہوجاتی ہے۔

 

Related Posts