ہیروشیما،ناگاساکی پرایٹم بم گرانے کے 76 سال مکمل، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیروشیما،ناگاساکی پرایٹم بم گرانے کے 76 سال مکمل، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش
ہیروشیما،ناگاساکی پرایٹم بم گرانے کے 76 سال مکمل، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

امریکہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جس پر انسانیت آج بھی شرمسار ہے جبکہ واقعے کے  76 سال مکمل ہونے پر اقوامِ متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ناگاساکی کی تباہی کو 76 سال مکمل ہونے کے بعد بھی دنیا اسی دلدل کی گہرائیوں میں دھنستی چلی جارہی ہے۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر تباہ کن اثرات سے زمین کے باسیوں کو بچانے کی گارنٹی چاہئے تو عالمی برادری کو دنیا بھر کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ہر سال جاپان میں  ہیروشیما اور ناگاساکی پر دنیا کے پہلے ایٹم بم حملے سے متاثرہ افراد کی یاد میں جاپان میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس بھی ہیروشیما میں ہونے والے مرکزی پروگرام میں حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین اور غیر ملکی افرادشریک ہوئے۔

تقریب میں بم دھماکے میں ہلاک وزخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی گئی ،آن لائن نشر ہونے والی تقریب سے عام لوگوں کو دور رکھا گیا۔

سیاہ لباس میں ملبوس شرکاء نے چہرے پرماسک پہنے ہوئے تھے ، دنیا میں پہلے ایٹم بم حملے میں مرنیوالوں کی یاد میں صبح 8 بج کر 15 منٹ پر خاموش اختیار کی گئی اور دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: ہیروشیما ایٹم بم حملے کی یاد میں جاپان میں تقریبات کا انعقاد

Related Posts