اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN kartarpur
UN kartarpur

لاہور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد ہوئی جہاں انہوں نے باباگرونانک گوردواے کا دورہ کیا، وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ان کا استقبال کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا، اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

انتونیو گوتریس کو بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے، ، اس کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔

حکام نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی بین الامذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن مشن کے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔انتونیوگوتریس

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جہاں ان کی سرکاری حکام سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی اور وہ شہروں کا دورہ بھی کررہے ہیں۔

Related Posts