31مارچ تک عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں، سعودی وزارت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

31مارچ تک عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں، سعودی وزارت
31مارچ تک عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں، سعودی وزارت

ریاض:سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 شعبان 31 مارچ 2022 تک اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہاکہ عمرہ اجازت نامے ایپ ہولڈراوران کے مرافقین کے لیے جاری ہوں گے، عمرہ اجازت نامے کے اجرا کا آخری دن 31 مارچ 2022 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مناسب تاریخ اور وقت کے انتخاب کا فیصلہ آرام دہ ثابت ہوگا، رمضان سے دو دن قبل تک اجازت نامے جاری ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پھر ہدایت کی کہ نیا عمرہ اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری کرایا جاسکے گا، یہ پابندی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا ایس او پیز کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمرہ اجازت نامہ مقررہ وقت سے چار گھنٹے قبل تک منسوخ کیا جاسکتا ہے اور اسی وقت دوسرا اجازت نامہ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اجازت نامے کے اجرا کے لیے کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لینا ضروری ہیں، ازیں مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج اور سعودی عرب آتے وقت پی سی آر ٹی سرٹیفکیٹ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔

Related Posts