کامیڈی کنگ عمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈی کنگ عمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 66 برس تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ عمر شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث جرمنی کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کی اہلیہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ قبل ازیں عمر شریف کے اہلِ خانہ نے علاج کیلئے انہیں امریکا منتقل کرنے کیلئے حکومت سے اپیل کی۔

Image

قبل ازیں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ عمر شریف کا جرمنی کے ہسپتال میں ڈائلیسز ہوگا جنہیں علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان سے امریکا منتقل نہ کیا جاسکا۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کو طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی ک ہسپتال میں داخل کرانا پڑا جہاں ان کا اکتوبر کے آغاز تک علاج جاری تھا۔ امریکا میں ان کا علاج ڈاکٹر طارق شہاب کرنے والے تھے۔

ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ہسپتال میں داخل عمر شریف کا ڈائلسز 2 اکتوبر کو ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ اس کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے امریکا بھیجا جائے۔

پاکستان کے 66 سالہ کامیڈین عمر شریف تھیٹر، اسٹیج، فلم اور ٹی وی سمیت تمام میڈیمز پر اداکاری اور کامیڈی کے جوہر دکھائے۔ ان کا اصل نام محمد عمر ہے جو بعد ازاں تبدیل کرکے عمر شریف رکھا گیا۔

عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج پر اداکاری سے کرتے ہوئے 1980 میں آڈیو کیسٹ سے ڈرامے ریلیز کیے اور بے مثال شہرت کمائی۔ وہ پاکستان کے علاوہ بھارت اور اردو سمجھنے والے دیگر ممالک میں بھی مقبول رہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے مشہورو معروف کامیڈین عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے جبکہ ان کے اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی۔

عمر شریف کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس 27 ستمبر کو کراچی پہنچی تھی تاہم عمر شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو سی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ 28 ستمبر کو ان کو امریکا روانہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمر شریف علاج کیلئے امریکا روانہ، قوم سے دعاؤں کی اپیل

Related Posts