صدر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو فارغ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو فارغ کر دیا
صدر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو فارغ کر دیا

کیف:یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرینی خفیہ ایجنسی کے چیف کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ انہوں نے پراسیکیوٹر جنرل کو بھی ملازمت سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے فوجی کارروائی کے دوران یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو انٹیلی جنس ایجنسی (ایس بی یو) اور پراسیکیوٹر جنرل آفس پر بغاوت کا شبہ تھا جس کے باعث اہم ترین اداروں کے سربراہوں کو برطرف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن یوکرینی شہریوں کو روسی شہریت دینے کیلئے تیار

برطرفی کے متعلق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایس بی یو اور پراسیکیوٹر جنرل کے 60 سے زائد سابق ملازمین روس کے زیر تسلط علاقوں میں اپنے ہی ملک کے خلاف کاموں میں مصروف پائے گئے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کے خلاف بغاوت اور معاونتِ بغاوت کے 650 سے زائد مقدمات پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اور خفیہ ایجنسی ملکی سلامتی کے ستون سمجھے جاتے ہیں۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ دو اہم اداروں میں سنگین نوعیت کے جرائم سامنے آئے جس سے اداروں کی قیادت پر سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی کارروائی کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا۔

Related Posts