وارسا: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس سے جنگ لڑنے کے لیے ایک مرتبہ پھر مغربی ممالک سے ٹینک اور لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یوکرینی صدر نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ مدد نہ کی گئی تو روسی فوج کا اگلا ہدف بعد نیٹو ممالک ہوں گے جن میں سب سے زیادہ خطرات پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بالٹک کو ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پولینڈ کے صدر آنجے ڈوڈا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایک بار پھر جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے جنگ کے لیے ہمیں اسلحہ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: جو بائیڈن نے پیوٹن کو قصائی قرار دیدیا