لندن: برطانوی حکومت نے یورپ میں اپنے جنگی طیارے اور فوج تعینات کرنے کی پیشکش کی ہے، وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق پیشکش کا مقصد خطے میں یوکرین میں جنگ کے خدشات اور موجودہ کشیدگی پر قابو پانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورس جانسن حکومت نے یورپ میں جنگی طیارے اور فوج تعینات کرنے کی پیشکش کی۔ برطانوی ویزر اعظم کا کہنا ہے کہ فوج اور طیاروں کی تعیناتی سے روس کو واضح پیغام جائے گا۔
بھارت نے ہندو یاتریوں کو لیکر جانیوالے پی آئی اے طیارے کو داخلے سے روک دیا
یوکرین کے خلاف روسی فوج کے اجتماع پر ردِ عمل دیتے ہوئے امریکا کے حق میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی روسی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔
اتحادی ممالک سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم روس کے خلاف ہمیشہ نیٹو ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ روس یوکرین تنازعے پر امریکا اور روس کے مابین کشیدگی ہے۔
ایک جانب امریکا روس کو بھرپور جوابی کارروائی کی دھمکی دے رہا ہے تو دوسری جانب روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین کو نیٹو ممالک میں شامل نہ کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔