برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 26ملین پاؤنڈز دئیے۔کرسچن ٹرنر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں برطانیہ کے  ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 26 ملین پاؤنڈز دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی مالی امداد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ماضی میں دیوالیہ ہوا نہ مستقبل میں ہوگا۔سیّد نوید قمر

ٹوئٹر پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 26 اعشاریہ 5ملین پاؤنڈز مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ امداد فراہمی کا مقصد موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی آسان بنانا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان سیلاب سے پیدا ہونے والے حالات سے جلد از جلد نکل آئے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کے اعتراف میں، برطانیہ نے پیر کو ملک کو ‘ہائی رسک تھرڈ ورلڈ ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کا خط شیئر کرتے ہوئے  پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری خود سنائی جس پر پاکستانی سیاستدانوں نے برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts